12 مئی، 2013، 12:46 PM

پاکستان

مسلم لیگ ن انتخابات میں قومی سطح پربڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے

مسلم لیگ ن انتخابات میں قومی سطح پربڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے

مہر نیوز/12 مئی /2013ء:پاکستان میں قومی اسمبلی کے انتخابات میں اب تک کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن انتخابات میں قومی سطح پر سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان  میں قومی اسمبلی کے انتخابات میں اب تک کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن انتخابات میں قومی سطح پر سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے۔ اب تک الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی آٹھ نشستوں کے نتائج کا اعلان کیا ہے مگر سرکاری ٹی وی کے اعلان کردہ نتائج جو کہ غیر حتمی اور غیر سرکاری ہیں مسلم لیگ نواز نے 46 نشستیں، پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز نے 9، پاکستان تحریک انصاف نے 9، آزاد امیدواروں نے 3، پاکستان مسلم لیگ ق نے 1، جماعت اسلامی نے 1، جمیعت علمائے اسلام فضل الرحمان گروپ نے 1، عوامی مسلم لیگ نے 1، ایم کیو ایم نے 1 اور پختون خوا ملی عوامی پارٹی نے 1 نشتیں حاصل کی ہیں۔ ادھر نواز شریف کے بھائی شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف  پاکستان کے آئندہ وزير اعظم بنیں گے۔

News ID 1821651

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha